ابنا: لندن سے موصولہ خبروں کے مطابق سيکڑوں افراد نے اتوار کے روز امريکي سفارت خانے کے سامنے اس فلم کے خلاف احتجاج کيا - لندن ميں امريکي سفارت خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے ميں ، مظاہرين ، نعرہ تکبير کے ساتھ اس توہين آميز اقدام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر فلم کي مذمت ميں نعرے لکھے تھے۔
سويڈن ميں بھي اسلام مخالف امريکي صہیوني فلم کے خلاف مظاہرہ کررہے نوجوانوں پر پوليس نے حملہ کر ديا ۔
پر امن طور پر کئے جانے والے اس مظاہرے ميں سويڈن کے نوجوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے ، اسلامي مقدسات کي ہتک حرمت کي شديد مذمت کي۔
رپورٹ کے مطابق پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کا سہارا ليا جس کے دوران ايک خاتون سميت کئ مظاہرين زخمي ہو گئے - ترکي ميں بھي مسلمانوں نے امريکي پرچم کو نذر آتش کيا۔
ترکي ميں مسلمانوں نے امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کے دوران ، امريکہ کے خلاف نعرے لگائے اور اس کے پرچم کو نذر آتش کر ديا۔
.....
/169